نیشنل

ایل کے اڈوانی سینے میں انفیکشن کے باعث ہاسپٹل میں داخل

 

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی  کے سینئر لیڈر اور سابق نائب وزیر اعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کی شام سینے میں انفیکشن کی شکایت پر دہلی کے اپولو ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا۔ اسپتال حکام کے مطابق، 98 سالہ اڈوانی کو شام تقریباً 7:30 بجے اسپتال لایا گیا، جہاں انہیں شعبہ امراضِ تنفس میں ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ ان کے مختلف طبی معائنے کئے جارہے ہیں۔

 

اڈوانی کو اس سے قبل رواں سال مئی میں عمر سے متعلق صحت کے مسائل کے باعث اپولو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ چند روز علاج کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا تھا۔

 

لال کرشن اڈوانی بی جے پی کی تشکیل اور اس کی جدید سیاسی شناخت کو فروغ دینے والے اہم رہنماؤں میں شمار کئے جاتے ہیں۔ وہ تین مرتبہ پارٹی کے قومی صدر رہے۔ انہوں نے 1986 سے 1990، 1993 سے 1998 اور 2004 سے 2005 تک اس عہدے کی ذمہ داریاں انجام دیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button