جرائم و حادثات
حیدرآباد میں فرضی نمبر پلیٹوں کے خلاف ٹریفک پولیس کی کارروائی، 100 افراد پر مجرمانہ مقدمات، گاڑیاں ضبط

حیدراباد : حیدرآباد شہر میں فرضی اور غیر مجاز رجسٹریشن نمبر پلیٹوں کے ذریعہ گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف ٹریفک پولیس نے سخت کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ 8 ماہ کے دوران 100 افراد کے خلاف مجرمانہ مقدمات درج کئے
اور اتنی ہی گاڑیاں ضبط کرلیں۔ حیدرآباد ٹریفک پولیس نے اعلامیہ میں بتایا کہ گاڑیوں کے رجسٹریشن نمبروں کے ناجائز استعمال کی روک تھام کے لئے خصوصی مہم جاری ہے۔
پولیس کے مطابق بعض افراد ٹریفک چالانات سے بچنے اور گاڑیوں کی شناخت چھپانے کے لئے فرضی نمبر پلیٹیں استعمال کررہے ہیں۔ ضبط شدہ گاڑیوں میں 88 دو پہیہ اور 12 چار پہیہ گاڑیاں شامل ہیں۔




