بزنس

حیدرآباد میں تماشا ریسٹورنٹ کی نئی تزئین کے ساتھ دوبارہ افتتاح، 10 روزہ کورین رامن اور منڈو فوڈ فیسٹیول کا آغاز

حیدرآباد، 5 نومبر: حیدرآباد کے مادھاپور میں واقع مشہور پین ایشیائی سبزی خور ریسٹورنٹ تماشا نے نئی تزئین اور جدید طرز کے ساتھ دوبارہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر 10 روزہ کورین رامن اور منڈو فوڈ فیسٹیول کا بھی آغاز عمل میں آیا۔

 

اس تقریب میں معروف شیف سنجے تھما، جو واہ شیف کے نام سے مشہور ہیں، نے ریسٹورنٹ کا افتتاح اور خصوصی مینو کا اجرا کیا۔ اس موقع پر ایوارڈ یافتہ شیف وکرم سمہا بھی موجود تھے۔

 

10 روزہ فیسٹیول میں مختلف اقسام کے کورین رامن اور منڈو (کورین ڈمپلنگ) پیش کئے جارہے ہیں۔ ان میں پنیر آن فائر رامن، کِمچی رامن، کلاسک میسو رامن، سیول فائر منڈو اور گنگنم منڈو شامل ہیں۔ فیسٹیول کے دوران لائیو کاؤنٹرز پر تازہ تیار کردہ پکوان بھی پیش کئے جارہے ہیں۔

 

تماشا کے بانی مہندر ویاس نے کہا کہ ریسٹورنٹ کی نئی تزئین کا مقصد حیدرآباد میں پین ایشیائی سبزی خور کھانوں کے تجربے کو مزید بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے ماحول کے ساتھ عالمی غذائی رجحانات سے ہم آہنگ خصوصی مینو متعارف کرایا گیا ہے، جس میں کورین پکوان اور جین کھانوں پر خاص توجہ دی گئی ہے۔

 

ریسٹورنٹ کے شریک بانی اے کے سولنکی نے کہا کہ مستند ایشیائی ذائقوں کے ساتھ سبزی خور اور بالخصوص جین پکوان دستیاب کرانا ایک چیلنج ہے۔ اس مقصد کے لئے کئی ماہ کی محنت کے بعد خصوصی پکوان تیار کئے گئے ہیں۔

 

نئے مینو میں جین پیزا، جین کورین رامن، بِبِم باپ، کورین چاول کے مسالے دار کیک ٹیوک بوکی، گھر میں تیار کردہ کِمچی اور ماچا و اُبے سے تیار خصوصی مشروبات شامل ہیں۔

 

ریسٹورنٹ میں 48 نشستوں پر مشتمل جدید اور آرام دہ ڈائننگ ہال تیار کیا گیا ہے، جہاں جاپانی طرز کی فرشی نشستوں اور بار کاؤنٹر کے ساتھ منفرد ماحول فراہم کیا گیا ہے۔

 

تماشا مادھاپور میں پین ایشیائی سبزی خور پکوانوں کے لئے معروف ہے اور جاپانی و کورین ذائقوں کے امتزاج کے ساتھ معیاری خدمات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button