اردو صحافیوں کے مسائل کی یکسوئی کے لیے وزیر اطلاعات سے ملاقات کریں گے، محمد فہیم الدین قریشی کا تیقن

محمدفہیم الدین قریشی صدر تلنگانہ مائنارٹیز ریسیڈنشیل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس سوسائٹی (ٹمریز) نے صحافیوں کو تیقن دیا کہ وہ یونین کے نمائندہ وفد کے ہمراہ خود وزیراطلاعات و تعلقات عامہ سے ملاقات کرکے ان کے مسائل کو حل کروائیں گے
ویٹس گارڈن، شانتی نگر حیدرآباد میں منعقدہ تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس یونین کے دسویں سالانہ اجلاس عام اور نشانِ صحافت ایوارڈس تقریب سے بحیثیت مہمان خطاب کرتے ہوئے محمدفہیم الدین قریشی نے کہا کہ
۔ اردو صحافیوں کے ساتھ جو امتیاز برتا جارہا ہے اسے ختم کرنے کے اقدامات کریں گے۔ صحافیوں کو اکریڈیٹیشن دلانے، علاج کی سہولتیں فراہم کرنے کے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔ جناب فہیم قریشی نے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی اقلیت دوست ہیں۔ وہ اقلیتوں کے مسائل کو سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اردو صحافی اتحاد کو برقرار رکھیں۔اتحاد میں ترقی مضمر ہے۔



