جنرل نیوز

متحدہ عرب امارات میں جنرل ہیلپر، کار پینٹر، اسٹیل فکسر اور مستری کی ملازمتوں کے مواقع، ٹام کام کی جانب سے بھرتی : ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ آفیسر نظام آباد وجیتا

ٹام کام کی جانب سے متحدہ عرب امارات میں جنرل ہلپر، کار پنٹر، اسٹیل فکسرز اور میستری کی جائیدادوں کیلئے ملازمت کے مواقع

ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ آفیسر نظام آباد وجیتاکا صحافتی اعلامیہ

نظام آباد:11/ نومبر (اُردو لکیس) نظام آباد کے ضلع ایمپلائمنٹ ڈپارٹمنٹ آفیسر ویلپولا وجیتھا نے اپنے ایک صحافتی اعلامیہ میں بتایا کہ تلنگانہ اوورسیز مین پاور کمپنی لمیٹڈ اور تلنگانہ حکومت کا محکمہ محنت روزگار اور تربیت مشترکہ طور پر دبئی میں ملازمت کے مواقع فراہم کر رہے ہیں

 

۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں ملازمت کے مواقع کے لیے ٹام کام کے ذریعے درخواستیں طلب کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مفت فلائٹ ٹکٹ، رہائش اور طعام فراہم کیا جا رہا ہے۔امیدواروں کی عمر 22 سے 42 سال کے درمیان ہونا چاہئے درخواست دینے کے اہل ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ روپے تنخواہ کے ساتھ ملازمت کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں

 

۔ مختلف جائیدادیں جن میں جنرل ہیلپر کی ماہانہ تنخواہ 27,080، کار پنٹر کی ماہانہ تنخواہ34,830 روپے، اسٹیل فکسرز کی ماہانہ تنخواہ 34,830، میستری کی ماہانہ تنخواہ 34,830 روپئے ادا کی جائے گی۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار ہیلپ لائن نمبر 08035524946، یا9848913160 پر ربط پیدا کریں یا شہرکے شیواجی نگر آئی ٹی آئی کیمپس میں واقع ضلع ایمپلائمنٹ ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے دفتر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button