ٹی یو ڈبلیو جے یو ارکان کو 12 کارپوریٹ دواخانوں میں علاج کی سہولت، کے کویتا نے ہیلت کارڈس جاری کئے

حیدرآباد: محترمہ کے کویتا صدرٹی آر ایس نے کہا کہ صحافی مضبوط ہوگا تو صحافت مضبوط ہوگی اور صحافت کی مضبوطی سے جمہوریت مضبوط ہوگی۔ انہوں نے یونین کی جانب سے مطالبات کی تائید کی اور تلگو،اردو میں امتیاز کئے بغیر مکمل تائید کا تیقن دیا۔
کویتا نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اردو آفیسرس کو ان کی مقررہ پوسٹنگس پر دوبارہ فائز کیا جائے اور ان کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔ کویتا نے کہا کہ وہ صحافیوں کی جدوجہد میں ساتھ ہیں اور ان کی صحت کی برقراری کے لئے دواخانوں کے اخراجات میں کمی کرنے کے لئے وہ ٹی آر ایس وجاگروتی کارکنوں کی طرح ٹی یو ڈبلیو جے یو کے ارکان کو ریاست کے 12 خانگی کارپوریٹ دواخانوں میں علاج کی سہولتوں کی فراہمی کا تیقن دیا اور ہیلت کارڈس جاری کئے
۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ صحافیوں کو اس سے کچھ نہ کچھ ضرور مددملے گی۔ محترمہ کویتا نے اردو اخبارات کو اشتہارات کی فراہمی کا بھی حکومت سے مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں اگر ان کی پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو اردو کی ترقی میں اہم رول ادا کیا جائے گا۔ ان کے ہمراہ ٹی آر ایس کے اقلیتی سیل کے صدر جناب صہیب بھی موجود تھے



