جرائم و حادثات

کاماریڈی میں اے ٹی ایم سنٹر پر سرقہ کی ناکام کوشش

کاماریڈی میں ایس بی آئی اے ٹی ایم پر سرقہ کی ناکام کوشش، گاندھی گنج گیٹ کے روبرو نصف شب واردات، سی سی ٹی وی کیمروں کو نقصان پہنچاکر رقم لوٹنے کی کوشش

 

کاماریڈی، 11 نومبر (سید کوثر علی، سینئر صحافی)کاماریڈی شہر کے جے پی این روڈ پر واقع گاندھی گنج گیٹ کے روبرو ایس بی آئی کے اے ٹی ایم میں نامعلوم سارقین نے نصف شب سرقہ کی ناکام کوشش کی۔ سارقین اے ٹی ایم کا شٹر کھول کر اندر داخل ہوئے اور مشین سے رقم نکالنے کی کوشش کی

 

۔ اس دوران انہوں نے سی سی ٹی وی کیمروں کو بھی نقصان پہنچایا۔اطلاعات کے مطابق سارقین کی کوشش کے باوجود اے ٹی ایم سے نقد رقم چوری نہیں ہوسکی، تاہم مشین اور سی سی ٹی وی کیمروں کو نقصان پہنچا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی، سرکل انسپکٹر اور ٹاؤن پولیس نے مقام واردات پر پہنچ کر معائنہ کیا

 

۔ کلوز ٹیم نے انگلیوں کے نشانات اور دیگر شواہد اکٹھا کیے۔ پولیس اطراف کی دکانوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا جائزہ لے رہی ہے۔پولیس کو شبہ ہے کہ اس واردات میں ملوث افراد کا تعلق مہاراشٹرا سے ہوسکتا ہے۔ مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمین کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تحقیقات میں شدت پیدا کردی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button