تلنگانہ

تلنگانہ ہائی کورٹ کے سنسنی خیز احکامات، حیڈرا کمشنر اور تحصیلدار کو عدالت میں حاضر کرنے ڈی جی پی اور سائبرآباد پولیس کمشنر کو ہدایت

تلنگانہ ہائی کورٹ نے اہم احکامات جاری کرتے ہوئے حیڈرا کمشنر این وی رنگناتھ اور شمش آباد تحصیلدار کو آئندہ منگل عدالت میں شخصی طور پر حاضر کرنے کی ہدایت دی ہے۔

 

عدالت نے ریاستی ڈائرکٹر جنرل آف پولیس سی وی آنند اور سائبرآباد پولیس کمشنر کو اس سلسلے میں احکامات جاری کئے۔عدالت نے اس بات پر شدید برہمی کا اظہار کیا کہ سابقہ سمن جاری کئے جانے کے باوجود متعلقہ عہدیداروں کی جانب سے سماعت کے دوران حاضری نہیں دی گئی۔

 

اس دوران حیڈرا کمشنر رنگناتھ اور شمش آباد تحصیلدار کی جانب سے شخصی حاضری سے استثنیٰ دینے کی درخواستوں کو ہائی کورٹ نے مسترد کرتے ہوئے خارج کردیا۔عدالت نے ڈی جی پی کو ہدایت دی کہ آئندہ منگل کو ہونے والی سماعت کے موقع پر حیڈرا کمشنر رنگناتھ کو لازمی طور پر عدالت میں حاضر کریں۔ اسی طرح شمش آباد تحصیلدار کو عدالت میں پیش کرنے کی ذمہ داری سائبرآباد پولیس کمشنر کو سونپی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button