جڑچرلہ پریس کلب کی جانب سے ملا شہاب الدین کے اچانک انتقال پر اظہار تعزیت پیش

جڑچرلہ۔ نامہ نگار۔ضلع محبوب نگر کے سینئر صحافی اور روزنامہ اعتماد کے اسٹاف رپورٹر ملا شہاب الدین کے اچانک انتقال پر جڑچرلہ پریس کلب کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا
۔ اس موقع پر جڑچرلہ شہر کے امبیڈکر چوراستہ پر ان کے پورٹریٹ پر پھول نچھاور کیے گئے۔اس موقع پر پریس کلب صدر مسٹر کرشنا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافتی و عوامی خدمات کے ساتھ اپنی صحت کا خیال رکھنا بھی بے حد ضروری ہے۔ انہوں نے صحافیوں کو مشورہ دیا کہ وہ صحت کے معاملے میں لاپرواہی نہ برتیں اور روزانہ اپنی صحت کا خیال رکھیں
۔اس موقع پر مرحوم ملا شہاب الدین کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کرتے ہوئے انہیں پُرنم آنکھوں سے خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔اس موقع پر محمد عبدالستار عاشق (روزنامہ اعتماد، جڑچرلہ)، عبد الکریم، سری دھر، نگار، جمیر، امتیاز چشتی، شکھیر، چنیا، داسو، نرینندر، راگھو، مہیش سمیت دیگر صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔



