تلنگانہ

تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس یونین کے دسویں سالانہ اجلاس عام اور نشانِ صحافت ایوارڈس تقریب

ویٹس گارڈن، شانتی نگر حیدرآباد میں منعقدہ تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس یونین کے دسویں سالانہ اجلاس عام اور نشانِ صحافت ایوارڈس تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی  بیرسٹر اسدالدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے  رہنمایے دکن کے سینئر صحافی مقبول انا اور دیگر صحافیوں میں نشان صحافت ایوارڈ عطا کرتے ہوئے ان کی شالپوشی کی

 

جناب محمد ماجدحسین رکن اسمبلی نامپلی کے ہاتھوں صحافیوں کو ایوارڈس دیئے گئے۔ یونین کے ریاستی صدر ڈاکٹر شجاع الدین افتخاری، بانی صدر یونین جناب اطہر معین، سرپرست یونین ڈاکٹرساجد معراج، مفتی محمدرئیس الدین قاسمی جنرل سکریٹری یونین نے بھی خطاب کیا۔ یونین کی حیدرآباد یونٹ کے صدر نواب ابراراللہ اور دیگر نے خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر تمام اضلاع اور شہر سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کو نشان صحافت ایوارڈس سے نوازا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button