دوردرشن یادگیری حیدرآباد کے ملازم سنئیر لائٹنگ اسسٹنٹ و کیمرہ مین جناب محمد اعظم الحق کا قلب پر حملے سے انتقال
دوردرشن یادگیری حیدرآباد کے ملازم سنئیر لائٹنگ اسسٹنٹ و کیمرہ مین جناب محمد اعظم الحق کا قلب پر حملے سے انتقال
حیدرآباد : دوردرشن حیدرآباد یادگیری میں لائٹنگ اسسٹنٹ اور سنئیر کیمرہ مین کے طور پر خدمات انجام دینے والے جناب محمد اعظم الحق کا قلب پر حملے کے باعث انتقال ہوگیا۔ وہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔ اہل خانہ کے مطابق پیر 16 نومبر کی دوپہر ان کا انتقال بنگلورو میں ہوا جہاں وہ علاج کے ضمن میں گئے ہوئے تھے۔
جنسب محمد اعظم الحق گزشتہ تقریباً 30 سال سے دوردرشن حیدرآباد میں اپنی خدمات انجام دے رہے تھے اور کئی ایک مقامات پر پوسٹنگ کے دوران خدمات انجام دی تھیں۔ ان کی عمر 55 سال تھی۔پسماندگان میں دو فرزند اور ایک دختر شامل ہیں۔محمد اعظم الحق کے انتقال پر دوردرشن یادگیری حیدرآباد مرکز کے عہدیداروں، ساتھی ملازمین اور عملے نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کی
ا۔مرحوم، انتہائی ملنسار،خوش مزاج اور شریف النفس انسان تھے۔نماز جنازہ بروز منگل 17 نومبر2026 ء کو حیدرآباد میں ادا کی جائے گی۔تفصیلات کے لئے جناب محمد احمد سے موبائل نمبر 9908832580 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔



