ٹی ایس میسا کریم نگر کی جانب سے قومی یوم تعلیم کا کامیاب انعقاد
ٹی ایس میسا کریم نگر کی جانب سے قومی یوم تعلیم کا کامیاب انعقاد
کریم نگر، 12 نومبر (نثار احمد پروانہ) کریم نگر فنکشن ہال میں ٹی ایس میسا کی جانب سے قومی یوم تعلیم کے ضمن میں ایک پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا اس پروگرام کی صدارت محمد عمر علی ضلعی صدر ٹی ایس میسا نے کی پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا تلاوت کلام پاک معہ ترجمہ حضرت مولانا شیخ عبداللہ صاحب نے پیش کیا نعت پاک کو خنسہ فاطمہ نے پیش کیا اس پروگرام کی نظامت ٹی ایس میسا کریم نگر جنرل سیکرٹری شیخ حبیب الرحمن نے کی اس پروگرام کے مہمان خصوصی ڈاکٹر وی نریندر ریڈی چیئرمین الفورس گروپ آف ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز کریم نگر جناب وائی تروپتی راؤ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کریم نگر ڈسٹرکٹ مائنارٹی ویلفیئر آفیسر محمد جلال الدین اکبرکے علاؤہ اہم و معتبر تعلیمی فلاسفر ڈاکٹر محمد فصیح الدین چیئرمین نوابس انٹر نیشنل اسکول تھے۔
اس پروگرام کے اہم مقرر ڈاکٹر محمد فصیح الدین نے مولانا ابوالکلام ازاد کی پوری زندگی کا احاطہ کیا طلبہ، اولیائے طلبہ اور اساتذہ کو یہ بتلایا کہ ایک اچھا مفکر ،معلم، دانشور کس طرح تیار ہو سکتا ہے مہمان خصوصی محمد جلال الدین اکبر نے کہا کہ صرف ایک دن یہ پروگرام منا کر خاموش ہو جانا مناسب نہیں ہے وقتا فوقتا اس طریقے کے پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جانا چاہیے مہمان خصوصی وی نریندر ریڈی صاحب نے کہا کہ آج کل بچوں میں ذہنی صلاحیت اور اخلاق میں کوئی تال میل نہیں دیکھا جا رہا ہے بہت سے بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں لیکن ان میں اخلاقی کمی دیکھی جا رہی ہے بچوں کو انہوں نے نصیحت کی کہ جس طرح مولانا ازاد نے اپنے ابتدائی تعلیم سے لے کر کے ہندوستان کی آزادی تک کا سفر کیا کہ آج بھی وقت کی اہم ضرورت ہے کہ تمام طلبہ اس کو پیش نظر رکھ کر تعلیم حاصل کریں اس پروگرام کو محمد عبدالجمیل صاحب اسٹیٹ سیکرٹری نے مخاطب کیا اور تلگو میں ٹی ایس میسا کی روداد اس کا قیام اور اس کے کام کی وضاحت کی اور ساتھ ساتھ مولانا ازاد کی زندگی پر مختصر روشنی ڈالی اس پروگرام کو سابقہ ڈپٹی میر عباس سمی صاحب محمد علیم صاحب سری رام منڈیا صاحب بھگوانتیا صاحب ایڈوکیٹ جمیل صاحب نے مخاطب کیا۔
قومی یوم تعلیم کے تحت تین زمروں میں ایوارڈ دینا طے کیا گیا پہلا زمرہ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دوسرا زمرہ اساتذہ اور دوسرے محکومہ جات کے ملازمین کے لیے ایوارڈ تیسرا زمرہ طلبہ و طالبات کے درمیان مقابلے جات میں کامیاب طلبہ کے لیے ایوارڈ سے رکھا گیا۔
لائف ٹائم اچیومنٹ زمرے میں ایوارڈ حاصل کرنے والے معتبر شخصیات ڈاکٹر محمد علیم ایم اے مجید سری رام منڈیا انجینیئر محمد ایوب خان محمد خیر الدین وینکٹا رمنا کمار مقصود مرزا خواجہ منظور علی سرور شاہ بیابانی اور سردار منجیت سنگھ ہیں ۔
بیسٹ ٹیچر ایوارڈ حاصل کرنے والی اہم شخصیات بھگونتیا ستیہ ناراینہ راؤ سید منصور حسین محمد سرور ترنم ناظمہ فریدہ خاتون وینوگوپا لاچاری شیخ آصف علی انا پورنا کرشنا شاہانہ پروین محمدی بیگم اعجاز فاطمہ دیپا اور عائشہ تبسم ہیں
بیسٹ سروسیز ایوارڈ حاصل کرنے والے محمد افضل الدین محمد عظیم الدین محمد شریف محمد غلام مصطفی لکشمی نارائن تنویر سلطانہ عائشہ ناز ہیں۔
اس کے علاوہ کریم نگر کے تقریبا 30 اسکول کے طلبہ و طالبات نے تحریری مقابلے میں حصہ لیا اور انعام اول و دوم حاصل کیا اس طرح جملہ 85 ایوارڈس تقسیم کیے گئے۔ ٹی ایس میسا کے صدر نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ صرف ایک دن اس طرح کا پروگرام یعنی قومی یوم تعلیم کا پروگرام منا کر ان کی خدمات کو بھول جانا غلط بات ہے لہذا ہم یہ تہیہ کر لیں کہ ہم مولانا ازاد کی حیات و خدمات کو پڑھیں گے پڑھتے رہیں گے اور عمل کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔اس پروگرام میں تقریبا 300 افراد نے شرکت کرتے ہوئے 100 فیصد کامیاب کیا اس طرح حافظ محمد مطہر الدین کے شکریہ پر پروگرام کا اختتام ہوا




