دکن کے ممتاز ومعروف عالم دین، استاد، محق مولانا مفتی صادق محی الدین فہیم کا وصال، علمی و دینی حلقوں میں غم کی لہر مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
دکن کے ممتاز ومعروف عالم دین، استاد، محق
مولانا مفتی صادق محی الدین فہیم کا وصال، علمی و دینی حلقوں میں غم کی لہر مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
حیدرآباد 19ںومبر (پریس ریلیز) خطیب وامام مسجد تلنگانہ اسٹیٹ حج ہاؤز نامپلی حیدرآباد مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری نے دکن ممتاز ومعروف عالمِ دین مولانا مفتی حافظ سید شاہ صادق محی الدین فہیم صاحب کے انتقال کی خبر سے شہر کے دینی، علمی اور سماجی حلقوں میں غم و افسوس کی لہر دوڑ گئی۔ ان کے انتقال پر علماء کرام، طلبہ اور ان کے عقیدت مندوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
مولانا مفتی صادق محی الدین فہیم اپنی علمی قابلیت، تقویٰ، سادگی، انکساری اور دینی خدمات کے باعث عوام و خواص میں قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔ انہوں نے اپنی زندگی دین کی خدمت اور علمی و دینی رہنمائی کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ ان کے انتقال کو دینی و علمی حلقوں کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔
مولانا کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی علماء، طلبہ اور عقیدت مندوں کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ اس موقع پر ان کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی گئی کہ وہ مرحوم کی دینی و علمی خدمات کو قبول فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔ ساتھ ہی پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمانے کی دعا بھی کی گئی۔
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری نے کہا کہ علم دوست اور علم پرور شخصیات زمین پر اللہ کا خاص انعام ہوتی ہیں، علامہ مولانا مفتی حافظ سید صادق محی الدین صاحب انہی شخصیات میں سے ایک تھے، وہ ایک شفیق اور انتہائی نفیس انسان تھے، انہوں نے آخری سانس تک قرآن و حدیث فقہ کے علوم کو عام کیا اور سینکڑوں طلباء نے ان سے علمی پیاس بجھائی، انہوں نے کہا کہ مولانا مفتی صادق محی الدین صاحب نے صدق و اخلاص کے ساتھ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے پیغام کو عام کیا، قناعت، صبر و شکر اور سادگی سے زندگی بسر کی۔ انہوں نے کہا کہ میں مفتی صادق محی الدین صاحب کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعاگو ہوں۔
مفتی صادق محی الدین صاحب کا شمار ایسے عرفاء میں ہوتا ہے جو قرآن و حدیث کی تعلیمات کے حسن کا اپنے اوپر اطلاق کرتے ہیں۔ علامہ صادق محی الدین صاحب نے قرآن و حدیث کا علم نہ صرف پڑھا، پڑھایا بلکہ اپنی ذات اور شب و روز میں بھی ڈھالا۔ حضور اکرم ﷺ کے فرمان کے مطابق علامہ مفتی صادق محی الدین صاحب پر جو نعمت اللہ تعالیٰ نے عطا کی وہ اس کے آئینہ دار بھی تھے۔اورتمام فرزندان کو حافظ قرآن وحامل قرآن ہیں’



