جنرل نیوز

تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام 21 نومبر کو چار مرحوم صحافیوں کی یاد میں تعزیتی اجلاس

حیدرآباد: تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام 21 نومبر  بروز ہفتہ صبح 11 بجے سے دوپہر ایک بجے تک چار مرحوم صحافیوں کی یاد میں تعزیتی اجلاس منعقد ہوگا۔ اس اجلاس میں  سینئر سب ایڈیٹر روزنامہ اعتماد،  عادل احمد خان،ملا شہاب الدین، اسٹاف رپورٹر محبوب نگر، سید شاہ محمد عارف شرفی سینئر سب ایڈیٹر روزنامہ اعتماد اور جناب نجم الدین شاکر، منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ صحافی دکن کے انتقال پر تعزیت اور مرحومین کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

 

یہ اجلاس میڈیا پلیس آڈیٹوریم، چوتھی منزل، جامعہ نظامیہ کامپلکس، روبرو والیس بی آئی، گن فاؤنڈری، حیدرآباد میں منعقد ہوگا۔

 

فیڈریشن کے صدر ایم اے ماجد اور جنرل سکریٹری سید غوث محی الدین نے صحافیوں اور احباب سے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے مرحومین کے حق میں دعائے مغفرت کرنے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button