تلنگانہ

تلنگانہ انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کا ٹائم ٹیبل جاری

تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے فرسٹ اور سیکنڈ ایئر کے جنرل اور ووکیشنل طلبہ کے سالانہ امتحانات کا عارضی ٹائم ٹیبل جاری کردیا ہے۔

 

اعلان کے مطابق فرسٹ ایئر کے امتحانات 24 فروری 2027 سے شروع ہوں گے، جبکہ سیکنڈ ایئر کے پرچے 25 فروری سے منعقد کئے جائیں گے۔ امتحانات مارچ میں اختتام پذیر ہوں گے۔

 

بورڈ کے مطابق فرسٹ ایئر سائنس کے پریکٹیکل امتحانات 11 تا 18 فروری تین سیشن میں منعقد ہوں گے۔ فرسٹ ایئر کے داخلی جائزے 20 تا 25 جنوری، انوائرنمنٹل ایجوکیشن امتحان 27 جنوری اور ایتھکس اینڈ ہیومن ویلیوز امتحان 29 جنوری کو ہوگا۔ ووکیشنل کورسز کے امتحانات کا تفصیلی ٹائم ٹیبل الگ سے جاری کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button