آج بروز اتوار جامعہ دارلھد ی گراونڈ،وادی ھدی پرآئیڈیل یوتھ موومنٹ،آئی وائی ایم،تلنگانہ کی ریاستی یوتھ کانفرنس
آج بروز اتوار جامعہ دارلھد ی گراونڈ،وادی ھدی پرآئیڈیل یوتھ موومنٹ،آئی وائی ایم،تلنگانہ کی ریاستی یوتھ کانفرنس
مختلف اہم موضوعات پر ذمہ داران اور دانشوروں کے خطابات، نوجوانوں سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل
آئیڈیل یوتھ موومنٹ ۔آئی وائی ایم،تلنگانہ کے زیرِ اہتمام ریاستی یوتھ کانفرنس آج بروز اتوار 22، نومبر 2026ء کوجامعہ دارلھدی، پہاڑی شریف روڈ حیدرآباد، تلنگانہ پر صبح دس بجے تا شام پانچ بجے تک منعقد ہوگی۔ کانفرنس کا مرکزی موضوع ”تبدیلی: اپنی ذات کو بدلو، سماج کی خدمت کرو اور ملک کی تعمیر میں حصہ لو“ رکھا گیا ہے۔ ریاست کے تمام اضلاع سے نوجوان اس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔کانفرنس میں نوجوانوں کی فکری و اخلاقی تربیت، دینی شعور کی بیداری، ایک متحرک نوجوان تنظیم کی ضرورت اور سماج میں مثبت تبدیلی کے لیے نوجوانوں کے کردار جیسے اہم موضوعات پر خطابات ہوں گے۔پروگرام کا آغاز جناب محمد ریاض الدین(سنگاریڈی) کے درسِ قرآن سے ہوگا۔جناب عبدالمجیب صہیب، سابق زیڈ۔اے۔سی ممبر ایس آئی او،تلنگانہ استقبالیہ کلمات پیش کریں گے۔ جناب سید فخرالدین علی احمد ، چیف آرگنائزر یوتھ کانفرنس ”نیت سے عمل تک“ کے عنوان پرمخاطب کریں گے۔ جناب مسیح الزماں،نیشنل یوتھ کوآرڈینیٹر ”ہمیں ایک متحرک یوتھ آرگنائزیشن کی ضرورت کیوں ہے؟“ کے موضوع پر اظہارِ خیال کریں گے، جبکہ جناب ایس امین الحسن، نائب امیر جماعت اسلامی ہند ”تبدیلی کا آغازاپنی ذات سے“ کے عنوان سے نوجوانوں سے خطاب کریں گے۔
نمازِ ظہر و طعام کے بعد پروگرام کا دوسرا سیشن شروع ہوگا۔جسمیں جناب محمد اظہر الدین، رکن شوری جماعت اسلامی ہند،مہاراشڑا ”نوجوان: تبدیلی کے نقیب“ کے موضوع پر خطاب کریں گے۔ جناب زین الپاشاہ، ناظم شہرکھمم تلگو زبان میں خطاب کریں گے، جبکہ جناب محمد اسحاق صاحب (ظہیرآباد) ، اسٹیٹ ورکنگ کمیٹی ممبر آئی وائی ایم تلنگانہ، اضلاع کی کمیٹیز کا تعارف پیش کریں گے اور نوجوانوں سے عہد لیں گے۔
کانفرنس کا اختتامی صدارتی وخصوصی خطاب امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند، حلقہ تلنگانہ جناب محمد اظہر الدین کا ہوگا۔ وہ نوجوانوں کی ذمہ داریوں، معاشرے میں ان کے تعمیری کردار اور ایک صالح و مثبت تبدیلی کے لیے عملی جدوجہد کی اہمیت پر اظہارِ خیال کریں گے۔کانفرنس کے منتظمین کے مطابق اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں میں دینی و اخلاقی شعور، مثبت فکر، نظم و ضبط اور سماجی خدمت کے جذبے کو فروغ دینا ہے، تاکہ نوجوان اپنی ذات کی اصلاح کے ساتھ معاشرے کی تعمیرا و ر ملک کی ترقی میں موثر کردار ادا کرسکیں۔آئیڈیل یوتھ موومنٹ کے ذمہ داران نے ریاست بھر کے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ریاستی یوتھ کانفرنس میں بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے اس تبدیلی کے پیغام کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں۔



