جرائم و حادثات

ماچاریڈی میں الیکٹرک اسکوٹی کی بیٹری میں اچانک آگ، گاڑی جل کر خاکستر،ماں اور بیٹا بال بال بچ گئے

ماچاریڈی میں الیکٹرک اسکوٹی کی بیٹری میں اچانک آگ، گاڑی جل کر خاکستر،ماں اور بیٹا بال بال بچ گئے، تقریباً 60 ہزار روپے کا نقصان

 

کاماریڈی، نومبر /2026 (سید کوثر علی کی رپورٹ)ضلع کاماریڈی کے ماچار ریڈی منڈل میں الیکٹرک اسکوٹی کی بیٹری سے اچانک آگ بھڑک اٹھنے کے نتیجے میں اسکوٹی مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی۔ تاہم اس حادثہ میں ماں اور بیٹا بال بال محفوظ رہے۔

 

تفصیلات کے مطابق ماچار ریڈی منڈل کے کاکلا گوٹہ تانڈہ سے تعلق رکھنے والے بھوکیا گنیش اپنی والدہ کے ہمراہ اسکوٹی پر سبزیاں فروخت کرنے کے لیے گجّنا نائک تانڈہ کے چوراہے کی جانب جارہے تھے۔ اسی دوران اسکوٹی کی بیٹری سے دھواں نکلنے لگا۔

 

صورتحال کو بھانپتے ہوئے گنیش نے فوری طور پر اسکوٹی سڑک کے کنارے روک دی اور اپنی والدہ کے ساتھ محفوظ مقام پر چلے گئے۔ کچھ ہی دیر میں اسکوٹی میں آگ پھیل گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے گاڑی مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگئی۔

 

گنیش کی بروقت چوکسی اور حاضر دماغی کے باعث ماں اور بیٹا ایک بڑے حادثہ سے محفوظ رہے۔ اس واقعہ میں تقریباً 60 ہزار روپے کی مالی املاک کا نقصان ہونے کی اطلاع متاثرہ شخص نے دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button