جنرل نیوز

جمعیت علماء مکتھل کے زیر اہتمام سیرت النبیؐ کوئز کا انعقاد

جمعیت علماء مکتھل کے زیر اہتمام سیرت النبیؐ کوئز کا انعقاد

 جمعیت علماء ضلع نارائن پیٹ کے صدر مولانا عبدالقوی حسامی کی صدارت میں پروگرام کا انعقاد

 

مکتھل: جمعیت علماء مکتھل ضلع نارائن پیٹ کے زیر اہتمام جمعیت علماء ضلع نارائن پیٹ کے صدر مولانا عبدالقوی حسامی صاحب کی صدارت میں طلبہ و طالبات میں دینی و اسلامی معلومات کو فروغ دینے اور نئی نسل کو سیرتِ رسول اکرم ﷺ سے واقف کروانے کے مقصد سے سیرت النبیؐ کوئز کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

اس مقابلے میں پانچویں تا دسویں جماعت کے طلبہ و طالبات نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ طلبہ نے تحریری امتحان میں شرکت کرتے ہوئے سیرتِ رسول اکرم ﷺ سے متعلق سوالات کے جوابات تحریر کیے۔

 

اس موقع پر مولانا عبدالقوی حسامی صاحب نے کہا کہ ایسے دینی و علمی پروگراموں کا مقصد نئی نسل کے دلوں میں حضور اکرم ﷺ کی محبت پیدا کرنا اور انہیں آپؐ کی مبارک سیرت، اخلاق و کردار اور تعلیمات سے روشناس کروانا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں بچوں اور نوجوانوں کو اسلامی تاریخ اور سیرتِ نبویؐ سے جوڑنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ایسے مقابلوں کے ذریعے طلبہ میں دینی شعور اور مطالعے کا شوق پیدا ہوتا ہے۔

پروگرام کے انعقاد پر سرپرستوں اور اولیائے طلبہ نے جمعیت علماء کی اس کوشش کو قابلِ ستائش قرار دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button