جرائم و حادثات

واٹس ایپ پر طالبہ کو نازیبا پیغامات بھیجنے کا الزام – کالج میں طلبہ نے لیکچرر کو پکڑ کر پیٹ ڈالا ؛ تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع میں واقعہ

واٹس ایپ پر طالبہ کو نازیبا پیغامات بھیجنے کا الزام، کالج میں طلبہ نے لیکچرر کو پکڑ کر پیٹ ڈالا؛ پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

 

سنگاریڈی، 24 نومبر (اردو لیکس) تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی کے پٹیل گوڑہ میں واقع ایلّانکی پولی ٹیکنک کالج میں ایک انگلش لیکچرر پر طالبہ کو واٹس ایپ کے ذریعہ ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اس واقعہ پر برہم طلبہ نے لیکچرر کی پٹائی کردی۔

 

اطلاعات کے مطابق کالج میں ڈپلوما فرسٹ ایئر کی ایک طالبہ کو انگلش لیکچرر روی مبینہ طور پر واٹس ایپ پر نازیبا پیغامات بھیج رہا تھا اور روزانہ چیٹنگ کرنے کے لئے دباؤ ڈال رہا تھا۔ طالبہ کی واٹس ایپ چیٹنگ کے اسکرین شاٹس دیکھنے کے بعد ساتھی طلبہ برہم ہوگئے اور انہوں نے کالج میں ہی لیکچرر پر حملہ کرکے اس کی پٹائی کردی۔

 

اطلاع ملنے پر امین پور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور معاملے کی تحقیقات شروع کردی۔ پولیس نے لیکچرر روی کے خلاف پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button