جرائم و حادثات

مرتضیٰ پہلوان قتل واقعہ میں پرانا دوست ہی ملوث؟۔ مہاراشٹرا سے آکر منصوبہ بند طریقہ سے قتل کا شبہ

حیدرآباد: شہر کے مضافات میں رونما مرتضیٰ پہلوان کے قتل کے معاملہ کی مختلف زاویوں سے پولیس تحقیقات کررہی ہے۔ اس دوران انتقامی کاروائی کا شبہ کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق چندرائن گٹہ سے تعلق رکھنے والا روڈی شیٹر جابر سابق میں مرتضیٰ علی کا دوست تھا۔

 

کچھ عرصے تک دونوں خاندان شاہ آباد میں مقیم رہے۔ بعد ازاں دونوں کے درمیان اختلافات پیدا ہوئے جو بڑھتے بڑھتے انتقام کی حد تک پہنچ گئے۔گزشتہ چار سے پانچ سال کے دوران جابر مختلف علاقوں میں اپنی رہائش تبدیل کرتا رہا۔

 

مرتضیٰ علی سے جان کا خطرہ لاحق ہونے کے خوف سے وہ رواں سال جولائی میں مہاراشٹرا چلا گیا تھا۔ پولیس نے کئی مرتبہ اس گھر کی تلاشی لی لیکن اس کے بارے میں کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ جابر موبائل فون استعمال نہیں کرتا تھا

 

جس کی وجہ سے اس کا پتہ لگانا ایک بڑا چیلنج بن گیا تھا۔اطلاعات کے مطابق جابر کو خدشہ تھا کہ مرتضیٰ علی اسے قتل کر دے گا اسی خوف کے باعث اس نے مرتضیٰ علی کو قتل کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا تھا۔

 

اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے جابر اتوار کی رات مہاراشٹر ا سے حیدرآباد پہنچا۔ پولیس کا ماننا ہے کہ اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مرتضیٰ علی کی نقل و حرکت پر نظر رکھی اور موقع ملتے ہی اسے قتل کر دیا ہوگا تاہم پولیس حکام نے اس بات کی تصدیق نہیں کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button