جرائم و حادثات

حیدرآباد کے چادرگھاٹ علاقہ میں دن دہاڑے یوسف نامی نوجوان کا سر عام قتل

حیدرآباد _ 21 جون ( اردولیکس) حیدرآباد شہر کے چادرگھاٹ علاقہ میں آج دن دہاڑے ایک نوجوان کا سر عام بے دردی سے قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق 30 سالہ یوسف نامی نوجوان کا چادرگھاٹ علاقہ میں دن دہاڑے مہلک ہتھیاروں سے حملہ کرکے قتل کردیا گیا۔ قتل کی وجہہ ناجائز تعلقات بتائے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق اس واردات میں اکرم اورشعیب ملوث بتائے گئےہیں۔

 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق یوسف اپنی موٹر بائیک پر ایک خاتون کے ساتھ جا رہا تھا کہ اعظم پورہ کے پاس دو افراد نے یوسف کو روک دیا جس پر وہ بائیک چھوڑ کر بھاگ پڑا تاہم حملہ آوروں نے اس کا تعاقب کرتے ہوئے  سڑک پر ہی چاقو سے دیوانہ وار حملہ کردیا زخمی حالت میں بھی وہ بھاگنے لگا اس کا ایک حملہ آور مزید تعاقب کرتے ہوئے اس کی موت تصدیق کے بعد وہاں سے چلا گیا ۔ پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

 

منگل کی رات سے چہارشنبہ کی دوپہر تک شہر حیدرآباد میں چند گھنٹوں کے دوران قتل کے پانچ واردات پیش آئے ۔جس سے عوام میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button