حیدرآباد میں جسم فروشی کے اڈہ پر پولیس کا دھاوا

حیدرآباد۔ٹاسک فورس ویسٹ زون ٹیم اور ایس آر نگر پولیس نے کل ایس آر نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع “NS بیوٹی سیلون اینڈ اسپا” پر چھاپہ مارا۔ دھاوے کے دوران ایک سب آرگنائزر کو گرفتار کیا گیا اور پانچ گاہکوں کو حراست میں لیا گیا جبکہ ایک خاتون ورکر کو آزاد کروا لیا گیا۔
پولیس کے مطابق 30 سالہ سدھا ساکن بالانگر متوطن اوٹنور ضلع عادل یہاں کی سب آرگنائزر بتائی گئی ہے اسے اور پانچ گاہکوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا جن میں دنیش، گوتم، روی کمار، سریندر اور پراوین کمار شامل ہیں۔
خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ٹاسک فورس اور ایس آر نگر پولیس نے امیر پیٹ میں واق “NS بیوٹی سیلون اینڈ اسپا” پر چھاپہ مارا۔تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ یہ اسپا سنٹر دراصل جسم فروشی کے اڈے کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔ ملزمہ نے اعتراف کیا کہ وہ شیوانندنی عرف انجلی اور
سندیپ کے ساتھ مل کر بطور شریک منتظم کام کر رہی تھی اور ماہانہ 25,000 روپے تنخواہ لیا کرتی تھی۔