جرائم و حادثات

تلنگانہ کے وقارآباد ضلع میں لاری کی ٹکر سے آٹو میں سوار 4 افراد ہلاک _ تین کی حالت تشویشناک

وقارآباد _ تلنگانہ کے وقارآباد ضلع میں ایک خوفناک حادثہ پیش آیا۔ اس واقعے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ دھرور منڈل کے کیریلی بچرام پل پر ایک تیز رفتار لاری ایک آٹو سے ٹکرا گئی۔ تین افراد موقع پر ہی ہلاک گئے اور دیگر 7 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو وقارآباد اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور ان کا علاج کیا جارہا ہے۔ دوران علاج ایک اور شخص جان کی موت ہوگئی

 

۔ جبکہ مزید تین کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں بہتر علاج کے لیے حیدرآباد منتقل کردیا گیا۔ مرنے والوں کی شناخت آٹو ڈرائیور جمیل، روی، کشن اور سونی بائی کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ تمام متاثرین پیڈیمول منڈل کے مدناتھ پور کے رہنے والے ہیں۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب یہ تمام مزدوری کے کام کے لیے وقارآباد جارہے تھے پولیس نے حادثے کا سبب بننے والے لاری ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button