جرائم و حادثات

حیدرآباد کے چمپاپیٹ میں چلتی کار میں اچانک آگ لگ گئی

حیدرآباد _ 18 اگست ( اردولیکس) حیدرآباد میں چلتی کار میں اچانک آگ لگ گئی تاہم کار میں سوار افراد کی جان چوکسی کی وجہ سے بچ گئی اور وہ محفوظ رہے۔یہ واقعہ شہر حیدرآباد کے چمپاپیٹ چوراستہ میں پیش آیا۔یہ کار کرمن گھاٹ علاقہ کی سمت جارہی تھی کہ اس میں اچانک شعلے بھڑک اٹھے جس کے ساتھ ہی کار میں سوار جوڑا للیتا، سرینواس نے فوری چوکسی کا مظاہرہ کیا۔یہ دونوں کار کو سڑک کے کنارے روک کر اس سے اترنے میں کامیاب ہوگئے جس کے نتیجہ میں ان کی جان بچ گئی۔ان کے کار سے نیچے اترنے کے ساتھ ہی کار میں آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ کار جل کر مکمل طورپر خاکستر ہوگئی۔اس بات کی اطلاع فائربریگیڈ کو دی گئی۔فائربریگیڈ کے اہلکاروں کے وہاں پہنچنے تک کار مکمل طورپر

متعلقہ خبریں

Back to top button