جنرل نیوز

 سینئر کانگریس قاید و سابق کارپوریٹر محمد واجد حسین کی کامیاب نمایندگی پر مفت آنکھوں کی تشخیص (Kanti Velugu) پروگرام کے اردو زبان میں پوسٹر اور پمفلٹ جاری ۔

سینئر کانگریس قاید و سابق کارپوریٹر محمد واجد حسین کی کامیاب نمایندگی پر مفت آنکھوں کی تشخیص (Kanti Velugu) پروگرام کے اردو زبان میں پوسٹر اور پمفلٹ جاری کئے گئے ۔

 

محمد واجد حسین سینئر کانگریس قاید نے پچھلے دنوں کنٹی ویلگو پروگرام کے اردو زبان میں پوسٹر اور پمفلٹ جاری نہ کرنے پر تلنگانہ حکومت کے خلاف سخت احتجاج درج کیا تھا اور 100/ دن کے اس پروگرام کیلئے فوری طورپر اردو زبان میں اشتہار جاری کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔اور خاص طور پر ریاستی وزیر آعلیٰ جناب چندرشیکھر راؤ اور وزیر صحت جناب ٹی- ہریش راؤ سے بھی ٹویٹر کے ذریعے نمایندگی کی تھی جس کے بعد تلنگانہ حکومت نے فوری طور پر اردو جو ریاست کی دوسری سرکاری زبان ہے مفت آنکھوں کی تشخیص کیلئے اردو زبان میں پوسٹر اور پمفلٹ جاری کیا ۔جس پر محمد واجد حسین سابق کارپوریٹر بھولکپور وارڈ نے حکومت سے اظہار تشکر کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button