جرائم و حادثات

آندھراپردیش۔ پٹاخوں کی تیاری کی فیکٹری میں زبردست آگ 8 ہلاک

حیدرآباد ۔ ریاست آندھرا پردیش ،انکاپلّی ضلع میں ایک المناک واقعہ پیش آیا جہاں کوٹا وُرتلا منڈل کے کیلاش پٹنم میں پٹاخوں کی تیاری کی فیکٹری میں زبردست آگ بھڑک اٹھی۔ اس حادثے میں کم از کم آٹھ افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ مزید چھ افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

 

واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 

ذرائع کے مطابق مرنے والوں اور زخمی ہونے والوں میں سے اکثر کا تعلق مشرقی گوداوری ضلع کے سامرلکوٹ سے ہے۔ زخمیوں کو وشاکھاپٹنم‌ کے کے جی ایچ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button