تلنگانہ

ظہیر الدین علی خان کے انتقال سے کچھ دیر پہلے کا ویڈیو وائرل

حیدرآباد:منیجنگ ایڈیٹر روز نامہ سیاست جناب ظہیر الدین علی خان کے انتقال سے کچھ دیر قبل کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ ظہیر الدین علی خان آج انقلابی شاعر و گلوکار غدر کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے گئے ہوئے تھے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اس گاڑی میں سوار تھے جس میں غدر کی نعش منتقل کی جارہی تھی۔ وہ صحتمند نظر آرہے تھے اور گاڑی میں کھڑے ہوئےتھے۔

 

 

ذرائع کے مطابق دوران سفر انھوں نے گاڑی میں سینے میں درد کی شکایت کی اور وہ گاڑی سے اترے اس کے کچھ دیر بعد ہی ان کے قلب پر شدید حملہ ہوا اور ہاسپٹل منتقل کرنے کے بعد ان کا انتقال ہوگیا۔ بتایا جارہا ہے کہ غدر سے جناب ظہیر الدین علی خان کے گہرے تعلقات تھے اور وہ غدر کی آخری رسومات میں شرکت کیلئےتنہا گئے ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button