جرائم و حادثات

حیدرآباد کے قریب بھیانک سڑک حادثہ _ کریم نگر کے کارخانہ گڈا کا ایک نوجوان جاں بحق

 

حیدرآباد کے قریب شامیئر پیٹ میں ایک بھیانک سڑک حادثہ پیش آیا جس نے کریم نگر کا ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا ۔ یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک اسکوٹی سوار نے آر ٹی سی  بس کو اوورٹیک کرنے کی کوشش کی۔ اوورٹیک کرتے وقت اسکوٹی بے قابو ہوگئی اور بس کے نیچے آ گئی ۔ جس کے نتیجے میں پیچھے بیٹھا نوجوان بس کے نیچے آکر جاں بحق ہوگیا۔

 

تفصیلات کے مطابق، کریم نگر شہر کے کارخانہ گڈا سے تعلق رکھنے والے شیخ ثقلین اور محمد فرقان اسکوٹی پر سوار ہوکر حیدرآباد  کی طرف جا رہے تھے۔ جب وہ شامیئر پیٹ کے قریب پہنچے تو انہوں نے ایک آر ٹی سی بس کو اوورٹیک کرنے کی کوشش کی۔ اسی دوران اسکوٹی کا توازن بگڑ گیا، جس کی وجہ سے پیچھے بیٹھا ہوا نوجوان نیچے گر گیا۔ بدقسمتی سے، بس کا پچھلا پہیہ اس شخص کے اوپر سے گزر گیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ جن کی شناخت شیخ ثقلین کی حیثیت سے ہوئی ہے

 

اس حادثے میں اسکوٹی چلانے والا نوجوان فرقان بھی زخمی ہوا، جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر کیس درج کرلیا ہے اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ اس واقعہ نے کریم نگر میں غم کی لہر دوڑا دی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button