شادی مبارک اسکیم چیکس کی جلد تقسیم کو یقینی بنایا جائے، بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر نظام آباد مجلس قائدین کی آر ڈی او سے تحریری نمائندگی

شادی مبارک اسکیم چیکس کی جلد تقسیم کو یقینی بنایا جائے،
بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر نظام آباد مجلس قائدین کی آر ڈی او سے تحریری نمائندگی
نظام آباد. 19/جون ( اردو لیکس) صدر کل ہند مجلس اتحادلمسلمین و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر آج نظام آباد مجلس قائدین نے شادی مبارک اسکیم چیکس کی تقسیم کو یقینی بنانے آر ڈی او راجندر کمار سے ملاقات کی، ٹاون صدر مجلس شکیل احمد فاضل ،ضلع صدر محمد فیاض الدین نے اس خصوص میں آر ڈی او راجندر کمار کو توجہ دلاتے ہوئے بتایا کہ کئی دنوں سے ساوتھ اور نارتھ ایم آر اوز آفس میں شادی مبارک اسکیم چیکس موجود ہیں
باوجود اس کے درخواست گزاروں کو چیکس کی عدم تقسیم و تاخیر کی وجہ سے متعلقہ درخواست گزاروں اور غریب عوام کو اپنے متعلقہ شادی مبارک اسکیم چیکس حصولیابی کیلئے ایم آر او آفسوں کے چکر لگانا پڑ رہا ہے، ان دشواریوں کے سبب غریب عوام کو شدید مصائب و مشکلات کا سامنا ہے،
مجلس قائدین نے تعطل کا شکار شادی مبارک اسکیم چیکس کو جلد از جلد متعلقہ درخواست میں تقسیم کو یقینی بناتے ہوئے عوام کو سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے تحریری نمائندگی کے ذریعے مطالبہ کیا گیا ہے، مجلس قائدین کی موثر و کامیاب نمائندگی اور مطالبہ پر آر ڈی او راجندر کمار نے ساوتھ اور نارتھ ایم آر اوز کو تمام زیر التواء شادی مبارک اسکیم چیکس کو ایک پروگرام کے ذریعے جلد از جلد تقسیم کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے،
مجلس قائدین کو آر ڈی او نے جلد از جلد شادی مبارک اسکیم چیکس کی تقسیم کو یقینی بنانے کا دیا تیقن، اس موقع پر شریک معتمد مجلس اعجاز حسین ، سابقہ کارپوریٹرس محمد ریاض احمد، عبدالغفور مقیم، عبدالعلی، محمد مستحسین اور خلیل احمد، ارشد پاشاہ، عزیز راہی، امر فاروق موجود تھے،