جرائم و حادثات

بریکنگ نیوز ۔حیدرآباد سواپنا لوک کامپلیکس حادثہ 6 کی موت

حیدرآباد: سکندرآباد سواپنا لوک کمرشیل کامپلیکس میں پیش آئے آگ لگنے کے بھیانک واقعہ میں 6 افراد کی موت ہوگئی۔مرنے والوں میں پانچ خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔ مرنے والوں کی شناخت پرمیلا، وینیلا، شروانی، تروینی اور شیوا کے طور پر ہوئی ہے جبکہ ایک اور مہلوک کی فوری شناخت نہیں ہوسکی۔ عمارت میں پہلی آگ لگی اور آگ چوتھی، پانچویں اور چھٹی منزل تک پھیل گئی تھی۔ پولیس ، فائر ڈپارٹمنٹ اور ہاسپٹل کے ذرائع کے مطابق ان تمام کی موت دم گھٹنے سے ہوئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button