تلنگانہ

حیدرآباد کے کئی علاقوں میں دھواں دھار بارش

حیدرآباد شہر میں جمعرات کی شام کئی علاقوں میں دھواں دھار بارش ہوئی۔ بارش کا یہ سلسلہ وقفہ وقفہ سے دو گھنٹوں تک جاری رہا ۔ دھواں دھار بارش سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ۔ جس کی وجہ سے گاڑی چلانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔خیریت آباد، کوٹھی، سلطان بازار، بیگم بازار، عابڈس، نامپلی، بشیر باغ، لکڑی کاپل، سیف آباد، لبرٹی، حمایت نگر، نارائن گڑہ، ٹینک بند، ملک پیٹ، دلسکھ نگر، ایل بی نگر، ونستھلی پورم، حیات نگر، بنجارہ ہلز، پنجہ گٹہ، جوبلی ہلز اور پرانے شہر کے دیگر کئی علاقوں میں بارش ہوئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button