جرائم و حادثات

درگاہ کی زیارت کے لئے جانے والی زائرین کی ویان الٹ گئی ، 35 افراد زخمی _ تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں حادثہ

نظام آباد _ 12 مئی ( اردولیکس) درگاہ کی زیارت کے لئے جانے والے ایک خاندان کے کئی لوگ اس وقت زخمی ہوگئے جب ان کی ویان حادثاتی طور پر الٹ گئی۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے نظام آباد ضلع میں پیش آیا۔  جس سے 35 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق سرسلہ  ضلع کے مانالا گاوں کے رہنے والے مدیراج سائلو، اپنے خاندان کے افراد، رشتہ داروں اور گاؤں والوں کے ساتھ  نظام ضلع کے بڑا پہاڑ درگاہ میں منت ادا  کرنے کے لیے ڈی سی ایم ویان میں جا رہے تھے۔

تاہم  نظام آباد ضلع کے ورنی منڈل کے مضافاتی علاقوں میں ڈی سی ایم ویان بے قابو ہوکر الٹ گئی۔ اس حادثہ کے وقت ویان میں تقریباً 60 عقیدت مند کے سوار ہونے کی اطلاع ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 35 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ معاملے کی اطلاع ملتے ہی ورنی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ زخمیوں کو فوری علاج کے لیے 108 کے ذریعے نظام آباد ڈسٹرکٹ گورنمنٹ جنرل اسپتال منتقل کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button