جرائم و حادثات

جگتیال ضلع میں بھیانک سڑک حادثہ _ تین خواتین ہلاک، دو لڑکیاں بھی شامل

جگتیال_ تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ ایک تیز رفتار کار نے آٹو کو زور سے ٹکر مار دی۔ اس حادثہ میں آٹو میں سوار تین خواتین کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ دیگر دو افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں مقامی لوگوں نے ہاسپٹل منتقل کیا۔ ویلگتور منڈل کے کرشنا راوپیٹ اسٹیج پر یہ حادثہ پیش آیا۔ حادثہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی ۔  متوفی کی شناخت دھرم پوری منڈل کے کملا پور کے رہنے والے کے طور پر ہوئی ہے ۔ بعد ازاں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔ حادثے کی مکمل تفصیلات کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button