جرائم و حادثات

نظام آباد ضلع میں خوفناک سڑک حادثہ _ 4 افراد ہلاک تین زخمی _ حادثہ کا شکار خاندان کا تعلق حیدرآباد کے ٹولی چوکی سے

نظام آباد _ 10 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ کے نظام آباد ضلع کے موپکال میں ایک خوفناک حادثہ پیش آیا۔ چہارشبنبہ کی صبح موپکال میں ایک تیز رفتار کار ٹائر پھٹ کر الٹ گئی۔ جس کے نتیجے میں کار میں سوار چار افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ تین دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ زخمیوں کو ہاسپٹل پہنچایا  گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک کار  حیدرآباد سے نرمل جارہی تھی ۔ پولیس نے بتایا کہ حادثے کے وقت کار میں 7 افراد سوار تھے اور مرنے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔مرنے والوں کی فوری شناخت نہیں ہو سکی ۔البتہ ان کا تعلق حیدرآباد کے ٹولی چوکی سے بتایا گیا ہے ۔مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button