اسپشل اسٹوری

شادی کے 54 سال بعد 70 سالہ معمر خاتون نے دیا بچہ کو جنم

حیدرآباد _ 10 اگست ( اردولیکس ڈیسک) راجستھان کے ضلع الور میں ایک بزرگ جوڑے کے   شادی کے 54 سال بعد پہلے بچے کو جنم دینے کا نایاب واقعہ سامنے آیا ہے۔ 75 سالہ گوپی چند اور 70 سالہ چندراوتی دیوی راجستھان کے جھنجنو گاؤں میں رہتے ہیں۔ گوپی چند اور چندراوتی دیوی کی شادی کو 54 سال ہو چکے ہیں اور ابھی تک ان کی کوئی اولاد نہیں ہے۔ جوڑے نے بچوں کے لیے کئی ٹیسٹ ٹیوب مراکز سے رابطہ کیا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ ڈیڑھ سال پہلے، بزرگ جوڑے نے آخری بار الور شہر میں انڈو آئی وی ایف ٹیسٹ ٹیوب سینٹر سے رابطہ کیا تھا۔

In Vitro Fertilization (IVF)ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک بزرگ جوڑے، گوپی سنگھ اور چندراوتی دیوی نے ایک صحت مند مرد بچے کو جنم دیا۔ آئی وی ایف کے ماہر ڈاکٹر پنکج گپتا نے کہا کہ بزرگ جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش کے بعد والدین کی خوشی کی کوئی انتہا نہیں رہی  ۔ڈاکٹر پنکج نے کہا کہ گوپی سنگھ ایک سابق فوجی ہیں، جن کی بنگلہ دیش سے جنگ کے دوران ٹانگ میں چوٹ آئی تھی۔ ماں چندراوتی دیوی اور بچہ محفوظ ہیں۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ چندراوتی ivf کے ذریعے تیسری بار حاملہ ہوئی ہیں۔ ہم ماں کے بڑھاپے کی وجہ سے ڈلیوری کو لے کر پریشان تھے لیکن سب نے اس وقت خوشی کا اظہار کیا جب پیر کو چندراوتی  نے بچے  کو جنم دیا۔بچے کا وزن 3.5 کلو گرام تھا

متعلقہ خبریں

Back to top button