جرائم و حادثات

جیب میں رکھا موبائل فون اچانک پھٹ پڑا _ بوڑھا شخص بال بال بچ گیا : ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی _ 19 مئی ( اردولیکس ڈیسک) کیرالا کے تھریسور ضلع میں ایک 70 سالہ شخص کے جیب میں رکھا موبائل فون پھٹ  پڑا جس سے وہ زخمی ہونے  سے بال بال بچ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 70 سالہ الیاس جمعرات کی صبح ماروٹیکل علاقے میں چائے کے اسٹال پر چائے پی رہے تھے کہ ان کے شرٹ کی جیب  رکھا موبائل فون میں اچانک آگ لگ گئی۔

بوڑھے شخص نے فوراً  چائے کا گلاس پھینک دیا اور پھر جیب سے موبائل فون نکال کر فرش پر پھینک دیا۔ اس واقعہ میں ان کا شرٹ جل گیا تاہم وہ ایک بڑے حادثے سے بچ گئے ۔ اس واقعے کی ویڈیو فی الحال وائرل ہو رہی ہے۔

اولور پولیس اسٹیشن کے عہدیدار نے بوڑھے شخص سے ملاقات کی اور واقعہ کی تفصیلات حاصل کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button