جنرل نیوز

میناریٹی اسٹیڈی سرکل حیدر آباد کی جانب سے T.G.T,P.G.T, اور جونیر لکچرر کیلئے نظام آباد میں مفت کوچنگ 

نظا م آباد:(ای میل ) تلنگانہ ریاستی حکومت کی جانب سے میناریٹی اسٹیڈی سرکل کے تحت T.G.T,P.G.T,اور جونیر لکچرر کیلئے مفت کوچنگ تبارک ہائی اسکول،حطائی،نظام آباد پر مقرر ہے ایسے امیدوار جنہوں نے T.G.T,P.G.T,اور جونیر لکچرر کیلئے اپلیکیشن داخل کی ہے وہ تبارک ہائی اسکول،حطائی، نظام آباد سے کوچنگ کیلئے 19/مئی سے درخواست فارم حاصل کرسکتے ہیں۔فارم کے ساتھSSC میمو،آدھار کارڈ،ڈگری اورB.ED کی سر ٹیفکیٹس اور آئن لائن اپلیکیشن کی زیراکس کاپی منسلک کریں۔

 

فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ یکم/جون مقرر ہے کلاسیس کا آغاز2/جون سے ہوگا۔ کوچنگ کا دورانیہ 45یوم ہوگا۔ اس کے علاوہ تعلیمی مواد بھی مفت فراہم کیا جائیگا۔

مزید تفصیلات کیلئے کوارڈنیٹرنظام آبادموبائیل نمبر 9032797803 سے رابطہ قائم کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button