ورنگل شاہراہ پر خوفناک حادثہ – ہنمکنڈہ کی خاتون ڈینٹل ڈاکٹر حفصہ فاطمہ اور سافٹ ویئر انجینئر اسد الدین جاں بحق
ورنگل: گلبرگہ سے ورنگل آ رہی ایک ایرٹیگا کار ہفتہ کی علی الصبح تقریباً 2:30 بجے جنگاوں ضلع کے رگھوناتھ پلی کے گووردھن گیری درگاہ کے قریب حادثہ کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجہ میں ہنمکنڈہ کے دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔
حادثہ میں نعیم نگر، ہنمکنڈہ سے تعلق رکھنے والی 27سالہ ڈینٹل ڈاکٹر حبیبہ حفصہ فاطمہ اور 26 سالہ سافٹ ویر انجینر محمد اسد الدین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ دونوں کا تعلق ورنگل کے معروف شخصیت قاسم خان بیابانی کے بھائی رحیم الدین خان کے خاندان سے بتایا جاتا ہے
۔ کار میں سوار دیگر چار افراد محفوظ رہے اور انہیں معمولی چوٹیں آئیں۔اسی دوران تلنگانہ پی سی سی اقلیتی سیل کے ریاستی نائب صدر اور ایڈوکیٹ جمال شریف کے مطابق اطلاع ملتے ہی وہ صبح 4 بجے جنگاؤں گورنمنٹ ہاسپٹل پہنچے اور متاثرہ خاندان کو ضروری مدد فراہم کی
۔ انہوں نے بتایا کہ گاڑی خاندان کا ہی ایک فرد چلا رہا تھا۔جمال شریف نے مرحومین کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل نصیب کرے۔



