انٹر نیشنل

دبئی میں میزائل گرنے کے مناظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا – تلنگانہ کے جگتیال کا نوجوان گرفتار

جگتیال: مغربی ایشیا میں حالیہ کشیدگی کے دوران ایران کی جانب سے عرب ممالک میں واقع امریکی فوجی اڈوں پر حملوں کے مناظر موبائل فون میں ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے الزام میں دبئی پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا، جن میں تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے گللاپیٹ سے تعلق رکھنے والا 26سالہ نوجوان گوپو بھومیش  بھی شامل بتایا جاتا ہے۔

 

خاندانی ذرائع کے مطابق بھومیش گزشتہ سال نومبر میں روزگار کی غرض سے دبئی گیا تھا۔ اس کے پسماندگان میں اہلیہ سندھیارانی، دو بچے اور والدہ شامل ہیں۔

 

بتایا جاتا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے دوران بھومیش نے مبینہ طور پر میزائلوں اور ڈرون حملوں کے مناظر اپنے موبائل فون میں ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیئے تھے۔ مقامی حکام نے اس کارروائی کو قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا۔

 

اطلاعات کے مطابق بھومیش اس وقت دبئی کی جیل میں بند ہے۔ اس واقعہ کے بعد اس کے گھر والے شدید پریشانی میں مبتلا ہیں اور انہوں نے تلنگانہ حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری مداخلت کرتے ہوئے نوجوان کی رہائی کے لیے ضروری اقدامات کرے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button