تلنگانہ

عزیز احمد تسلیم کرائم رپورٹر اعتماد کی والدہ کا انتقال

روزنامہ اعتماد کے سینئر صحافی اور اسسٹنٹ نیوز ایڈیٹر دوردرشن کیندر حیدرآباد کی والدہ محترمہ زوجہ جناب نذیر احمد  ریٹائرڈ ملازم آندھراپردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن بعمر 65 سال ساکن نرمل کا مختصر سی علالت کے بعد آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء نرمل میں ادا کی جائے گی اور تدفین مسجد کمبل پوش سے متصل قبرستان میں عمل میں لائی جائے گی۔ پسماندگان میں تین فرزندان عزیز احمد تسلیم، محمد آصف احمد انجینئر ، محمد ظریف احمد پروپرائیٹر ٹیک لرن کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ عیدگاوں اور دو دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے پر ربط پیدا کیا جا سکتا ہے۔ 9966565660

8096224163

9398960193

متعلقہ خبریں

Back to top button