جرائم و حادثات

خاتون کانسٹیبل سڑک حادثہ میں ہلاک _ جگتیال ضلع کے ملیال میں حادثہ

جگتیال _ یکم مئی ( اردولیکس) تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک خاتون کانسٹیبل کی موت ہوگئی ۔ ضلع کے ملیال پولیس اسٹیشن سے وابستہ خاتون کانسٹیبل ویداشری ڈیوٹی انجام دینے کے بعد اسکوٹی پر اپنے مکان واپس ہورہی تھی کہ اسکوٹی کا وہ کنٹرول کھو بیٹھی اور گر گئی۔ اس واقعہ میں وہ شدید زخمی ہوگئیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور انھیں شدید زخمی حالت میں جگتیال کے سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا۔ جہاں ویداشری  علاج کے دوران آخری سانس لی ۔ ضلع ایس پی نے ویداشری  کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے گھر والوں کو پرسہ دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button