نیشنل

اترپردیش۔ میڈیکل کالج کے بچوں کے وارڈ میں لگی بھیانک آگ 10 بچے زندہ جل کر ہلاک

نئی دہلی ۔ ریاست اتر پردیش کے میڈیکل کالج میں واقع بچوں کے انٹنسیو کیر یونٹ میں بھیانک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا جس میں 10 بچوں کی موت ہوگئی۔

 

ڈی ایم ایناش کمار نے بتایا کہ آج جھانسی میڈیکل کالج کے بچوں کے وارڈ میں بھیانک آگ لگ گئی، کھڑکیاں توڑ کر بچوں کو نکالنے کا کام جاری ہے، بعض بچوں کے جھلس جانے کی اطلاعات ہیں ڈی ایم کے مطابق 10 بچوں کی موت کی اطلاعات ملی ہیں۔ چیف منسٹر اتر پردیش یوگی آدتیہ ناتھ نے اس حادثہ پر گہرے رنج کا اظہار کیا

 

اور وہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے اندرون بارہ گھنٹے اس واقعہ کی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔ اگ لگتے ہی فائر ٹنڈرس کو طلب کر کے آگ بجھانے کا کام شروع کیا گیا، جن ماں باپ کے بچے اس وارڈ میں زیر علاج تھے وہ افراد زار و قطات روتے دیکھے گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button