سیمسنگ نے S26 سیریز کی قیمتوں میں زبردست اضافہ کردیا

نئی دہلی: گلوبل الیکٹرانکس کمپنی سیمسنگ نے اپنے پریمیم فلیگ شپ اسمارٹ فونز Galaxy S26 سیریز کی قیمتوں میں ایک ساتھ 17 فیصد تک اضافہ کردیا ہے۔
جنوری میں 87,999 روپے کی ابتدائی قیمت پر لانچ ہونے والے Galaxy S26 (256GB) کے بنیادی ویرینٹ کی قیمت تازہ اضافے کے بعد بڑھ کر 1,02,999 روپے ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس سیریز کے تمام ماڈلز کی قیمتیں ایک لاکھ روپے سے تجاوز کرگئی ہیں۔
اسی طرح 1TB اسٹوریج والے Galaxy S26 Ultra کی قیمت بڑھ کر 2,14,999 روپے ہوگئی ہے۔صنعتی ذرائع کے مطابق بین الاقوامی سطح پر میموری چپس، مدر بورڈز اور دیگر اہم الیکٹرانک پرزوں کی خریداری کی لاگت میں اضافے کو قیمتوں میں اس نظرثانی کی بنیادی وجہ قرار دیا جارہا ہے۔
صرف سیمسنگ ہی نہیں بلکہ ایپل نے بھی اپنی نئی iPhone 18 سیریز کو ہندوستان میں 20 سے 43 فیصد زیادہ قیمتوں کے ساتھ متعارف کرایا ہے۔اس کے علاوہ، 3 لاکھ سے 4.5 لاکھ روپے کی قیمت کے درمیان ایپل کا فولڈ ایبل ’iPhone Duo‘ بھی تہواروں کے موسم سے
قبل پریمیم اسمارٹ فون مارکیٹ میں داخل ہوگیا ہے جو کمپنی کی لائن اَپ میں سب سے مہنگا ڈیوائس بتایا جارہا ہے۔



