بزنس

کل چہارشنبہ سے ملک کے ان 4 شہروں میں ریلائنس جیو کی ٹرائل سروس کا آغاز

حیدرآباد _ 4 اکتوبر ( اردولیکس) ریلائنس جیو نے  اعلان کیا کہ وہ چہارشنبہ سے ملک کے 4 شہروں میں خدمات شروع کرے گا ۔ دسہرہ کے موقع پر 5 اکتوبر کو ریلائنس جیو ٹیلی کام کمپنی چار شہروں میں تجرباتی طور پر  خدمات پیش کر رہی ہے۔کمپنی  نے کہا کہ ممبئی، دہلی، کولکتہ اور وارانسی میں جیو کے   صارفین  خدمات  حاصل کر سکیں گے

 

Reliance Jio کمپنی ملک میں 5G خدمات شروع کر رہی ہے۔ تاہم، چند افراد کو یہ خدمات پہلے دن ہی ملیں گی۔ منتخب صارفین کو ‘Jio ویلکم آفر’ نامی دعوت نامہ بھیجا گیا تھا۔ یہ صرف 5G سروسز کا بیٹا ٹیسٹ ہے ۔ اس لیے صرف منتخب صارفین ہی 5G خدمات حاصل کریں گے۔ کمپنی کے مطابق منتخب کردہ صارفین کو اپنے موجودہ ہینڈ سیٹ اور سم کو تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ Reliance Jio نے تصدیق کی ہے کہ صارفین کو ٹرائل کے پہلے مرحلے میں 1 Gbps کی رفتار سے لامحدود 5G ڈیٹا ملے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button