مبارکباد

قائد مجلس رفعت محمد خان کی عمرہ کیلئے روانگی سینئر جرنلسٹ احمد علی خان کی جانب سے تہنیت

نظام آباد 22 /مئی ( اردو لیکس محمد یوسف الدین خان) قائد مجلس و سینئر سابقہ کارپوریٹر و ضلع پلاننگ کمیٹی ممبر نظام آباد الحاج رفعت محمد خان کی عمرہ کی روانگی کے موقع پر سینئر جرنلسٹ و ریاستی ایگزیکٹیو کمیٹی ممبر تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹس (آئی جے یو) احمد علی خان کی جانب سے الحاج رفعت محمد خان کی تہنیتی تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا

 

اس موقع پر سینئر کارپوریٹریم اے قدوس ، صدر ضلع اقلیتی سیل بی آریس نوید اقبال سینئر قائد کانگریس سید نجیب علی ایڈوکیٹ سابقہ صدر ضلع وقف کمیٹی محمد ماجد خان حامد غانم ، ایڈیٹر نظام آباد ما خخرنگ ٹائمز اشفاق احمد خان پاپا، صدر ضلع مینا ریٹی پروٹیکشن فورم خواجہ معین الدین ، پھو لانگ کارپوریٹر اکبر حسین بی آریس قائدین شیخ علی صابری ، رشید خان جاوید ، شہنواز احمد خان انجنیر ، شعیب احمد خان انجینئر فہد خان، سید فرزند جاوید اور دوسروں نے شرکت کی اور الحاج رفعت محمد خان کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے روانگی پر شالپوشی و گلپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button