بزنس
بینک ملازمین کی 3 روزہ ہڑتال ملتوی – آج سے بینک معمول کے مطابق کھلیں گے

دہلی: بینک ملازمین کی تین روزہ ہڑتال ملتوی کردی گئی ہے، جس کے بعد پیر سے بینک معمول کے مطابق کھل گے۔ اتوار کی رات انڈین بینکس ایسوسی ایشن (آئی بی اے) اور یونائیٹڈ فورم آف بینک یونینز (یو ایف بی یو) کے درمیان ہونے والی بات چیت کامیاب رہی، جس کے بعد یو ایف بی یو نے ہڑتال ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔
معاہدے کے مطابق پانچ روزہ کام کے نظام پر دونوں تنظیموں کے نمائندوں پر مشتمل اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کی جائے گی۔ کمیٹی تمام فریقوں، بشمول صارفین، کی رائے حاصل کرنے کے بعد فیصلہ کرے گی۔
اس کے علاوہ اسکیل-4 اور اس سے اوپر کے افسران سے متعلق پی ایس آئی اسکیم میں تبدیلیوں کی تجاویز تیار کرکے حکومت کو بھیجنے کے لیے آئی بی اے کے ساتھ بات چیت کی جائے گی۔ دیگر مطالبات پر بھی جلد از جلد مذاکرات کیے جائیں گے۔




