جرائم و حادثات
تلنگانہ کے شاد نگر میں ہرن کا 13 کلو گوشت اور رائفل ضبط ؛ 8 افراد گرفتار

ہرن کا شکار کرکے اس کا گوشت منتقل کرنے والے 8 افراد کو ایس او ٹی پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس نے تلنگانہ کے شاد نگر ٹول پلازہ پر گاڑیوں کی تلاشی لے رہی تھی کہ مشتبہ حالت میں جانے والی دو کاروں کو روک کر تلاشی لی گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق تلاشی کے دوران کاروں سے ہرن کا گوشت برآمد ہوا۔
پولیس نے دونوں گاڑیوں سے مجموعی طور پر 13 کلو ہرن کا گوشت ضبط کیا۔ ہرن کے شکار کے لیے استعمال کی گئی رائفل بھی برآمد کرلی گئی، جبکہ گوشت منتقل کرنے والی دونوں کاریں ضبط کرلی گئیں۔
گرفتار 8 افراد کو مزید کارروائی کے لیے کوتور پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ محکمہ جنگلات کے حکام نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کو ریمانڈ پر بھیجنے کی کارروائی شروع کردی ہے۔



