جرائم و حادثات

40 سال‌کی‌عمر میں 140چوریاں۔حیدرآباد میں ملزم‌گرفتار

حیدرآباد: ایک رہزن کو شمس آباد زون اسپیشل آپریشن ٹیم نے گرفتارکرلیا۔ تحقیقات پر پتہ چلا کہ ملزم 140 معاملات میں ملوث ہے 15 مرتبہ جیل کی ہوا کھا چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 40 سالہ سائیدولو کو جو چندرائن گٹہ کا رہنے والا بتایا گیا ہے، پولیس نے گرفتارکرکے اس کے پاس سے دو موٹرسائیکلیں ضبط کرلیں۔ ملزم حیدرآباد سائبرآباد کمشنریٹ کے حدود میں 140 مقدمات میں ملوث بتایا گیا ہے اور15 مرتبہ جیل جاچکا ہے۔ یکم اکتوبرکو وہ جیل سے ضمانت پررہاہوا اوراس نے رہائی کے بعد ہمایوں نگراور کاماٹی پورہ پولیس اسٹیشنوں کے حدود سے دو بائیکس کی چوری کی۔ اس کے علاوہ وہ پنجہ گٹہ علاقہ میں ایک رہزنی کی واردات میں بھی ملوث بتایا گیا ہے۔ میلاردیوپلی علاقہ میں ایک خاتون کے گلے سے زیورچھیننے کی ملزم نے ناکام کوشش کی تھی شواہد کی بنا پراسے گرفتارکرلیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button