جرائم و حادثات

سرکاری دفتر کی الماری سے 2 کروڑ 31 لاکھ نقدی اور ایک کلو گرام سونا برآمد

جئے پور _ 21 مئی ( اردولیکس ڈیسک) راجستھان کے ایک سرکاری دفتر میں 2.31 کروڑ کی نقدی اور 1 کلو سونے کے بسکٹ برآمد ہوئے ہیں۔ اس میں 2 ہزار اور 500 روپے کے نوٹوں کے بنڈل ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب آر بی آئی نے جمعہ کی شام 2000 روپے کے نوٹ واپس لینے کا اعلان کیا تھا

 

راجستھان کی چیف سکریٹری اوشا شرما، ڈی جی پی امیش مشرا، ایڈیشنل ڈی جی پی، جے پور کمشنر نے میڈیا کو یی بات بتائی۔ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ سے تعلق رکھنے والے یوجنا بھون کی ایک بند الماری میں ٹرالی کے سوٹ کیس میں بڑی مقدار میں نقدی اور سونے کے بسکٹ ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی۔کمشنر نے سریواستو بتایا کہ الماری میں رکھے گئے سوٹ کیس میں 2.31 کروڑ روپے نقد اور سونے کے بسکٹ تھے۔ یہ کس نے رکھے اس کی تحقیقات کی جارہی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button