ایم ایس کے طالب علم محمد تقی احمد کو نیٹ 2026 اقلیتی میرٹ لسٹ میں پہلا رینک حاصل

حیدرآباد، یکم اگست: ایم ایس جونیئر کالج کے طالب علم محمد تقی احمد علی شمس نے آج جاری ہونے والی تلنگانہ نیٹ 2026 اسٹیٹ میرٹ لسٹ میں ریاست بھر میں اقلیتی طلبہ میں پہلی رینک حاصل کیا ہے۔ تقی احمد نے 720 میں سے 666 نمبر حاصل کیے اور آل انڈیا رینک652 حاصل کیا ، جس کے ساتھ وہ تلنگانہ کے اقلیتی طلبہ میں سرفہرست رہے۔
نیٹ 2026 میں ادارے کے 34 طلبہ نے 500 یا اس سے زائد نمبر حاصل کیے، جو معیاری تدریس اور مسلسل بہترین نتائج کی ایک اور مثال ہے۔ اسی طرح تلنگانہ اسٹیٹ میرٹ لسٹ میں بھی ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے طلبہ نے ایک بار پھر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
تقی احمد کے علاوہ ایم ایس جونیئر کالج کے کئی دیگر طلبہ نے بھی تلنگانہ اقلیتی میرٹ لسٹ میں نمایاں مقامات حاصل کیے۔ ان میں قابل ذکردانیہ مرزا نے 23، محمد مصباح علی نے 27، اسید تابش انتولے نے 28، شفیہ بیگم نے 43، کوثر فاطمہ نے 48، لیزا حسین نے 57، زیبا روحین نے 68، ثناء فاطمہ نے 73، کوثر مرزا نے 75 جبکہ فوزیہ خانم نے 98، سعدیہ صنوبر 102، فاخرہ تسنیم 105، بلال شیخ 106، سدرہ جبین 108 اورسیدہ امینہ نے 109 واں اسٹیٹ اقلیتی رینک حاصل کیا۔
تلنگانہ نیٹ 2026 اسٹیٹ میرٹ لسٹ میں بھی ادارے کے طلبہ کے نمایاں مظاہرہ پرایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کی انتظامیہ نے پھر ایک بارتمام کامیاب طلبہ، ان کے والدین اور اساتذہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے طلبہ کے داخلوں کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے
کہا کہ ان میں سے 200 سے زآئد طلبہ ملک و ریاست تلنگانہ کے ممتاز سرکاری اور پرآئیویٹ میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس کی فری سیٹ حاصل کریں گے۔



